جڑواں شہروں میں ٹریفک حادثات، 3 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

November 28, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں تین موٹرسائیکل سوار ٹریفک حادثات کی نذر ہو گئے ،پولیس نے متوفین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں۔آئی جے پی روڈ پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سہیل اکرم جاں بحق ہو گیا۔ محمد فیاض نے شمس کالونی پولیس کو بتایا کہ اسکا کزن سہیل اکرم موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جسے ٹرالر ٹی یم ای 345 نے آئی جے پی روڈ پر ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ۔تھا نہ کلر سیداں کے علا قے چوک پنڈوری کےقریب 43سالہ موٹرسائیکل سوار عبدالرحیم مسافر بس ایل زیڈ بی 2431کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے متوفی کے بھائی عبدالکریم کی رپورٹ پر بس ڈرائیور محمد عمران کے خلاف غفلت سے گاڑی چلانے اور مدعی کے بھائی کو کچلے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔تھا نہ روات کے علا قے ڈھوک میجر کے قریب 32 سالہ موٹرسائیکل سوار کامران نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے گر کر جاں بحق ہو گیا،پولیس نے متوفی کے بھائی ذیشان ممریز کی رپورٹ پر نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔