تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے آپریشن جاری، متعدد کا خاتمہ

November 28, 2020

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر ) تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے آپریشن جاری رہا ۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں ایف سیون میں گھروں کے باہر بنے واش روم اور دیگر تجاوزات اور مارگلہ روڈ پر موجود تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ بری امام مسلم کانونی میں بھی غیر قانونی طور پر بنائے گئے گھروں کو گرا دیا گیا ، شہر کے دیگر علاقوں میں غیر قانونی فروٹ کے سٹال کے خاتمہ کر دیا گیا ۔ اس سے قبل آئی ایٹ ،ضیاءمسجد ،شہزاد ٹاون،جی ایٹ ،ایف الیون،ایچ نائن، ایچ ایٹ،کھنہ پل ،ترلائی ،منڈی موڑ،جی ایٹ، میرا باری،کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی،جی ٹی روڈ ،آئی الیون،جی سیون،ایچ نائن،پنڈوڑہ چونگی،بری امام ،جی نائن،جی12، آئی14،آئی جے پی روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تھا ۔شہر میں تجاوزات کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے ۔