طلبہ یونینز کی بحالی کیلئے سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کااحتجاجی مارچ

November 28, 2020

اسلام آباد(خصوصی نا مہ نگار) تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی بحالی کے لیےجمعہ کو سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنےاحتجاجی مارچ کیا گیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان، فاٹا ،آزاد جموں وکشمیر اورگلگت بلتستان میں طلبہ مسائل کے حل کے لیے انٹرنیٹ فی الفور بحال کیا جائے، آن لائن کلاسوں کے لیے طلبہ کو مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جائے ،تعلیمی اداروں میں حلف نامے کا خاتمہ اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کو ہٹایا جائے ، جنسی ہراسگی کے قانون کے تحت کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، ان کمیٹیوں میں طلبہ کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے ، مفت ہاسٹل اور مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے۔ پیپلز یونٹی یونین پی آئی اے کے صدر رمضان لغاری، عمر عبداللہ ،نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی سابق جنرل سیکرٹری عالیہ میر علی اورسیکرٹری ینگ لائرز فورم کامریڈ اسد ایڈووکیٹ نے اس موقع پر خطاب کیا۔