37سماج دشمن پکڑے گئے

November 28, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے سماج دشمن عنا صر کے خلاف مہم کے دوران 37افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔وفاقی پو لیس نے 14ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ کا ر ، چرس ، ہیر وئن ، ما ل مسروقہ اور اسلحہ بر آمد کیا ۔ راولپنڈی پولیس نےغیر قانونی طور پر گیس سلنڈر ریفلنگ کرنے والے4ملزموں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں 7 افراد کو دھر لیا۔ روات پولیس نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی پر چھاپہ مار کرشیشہ نوش کرنے والے10 افراد گرفتار کر لیا۔