محکمہ اوقاف میں تقرر و تبادلے

November 28, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سیکرٹری اوقاف نے ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف کی خالی آسامی پر او ایس ڈی حامد مسعود کو تعینات کر دیا، جبکہ مینجرسرکل 5جمیل احمد کو مینجر داتا دربار کی خالی آسامی تعینات کر دیا جبکہ سرکل 5 کا اضافی چارج مینجر سرکل 3کے سپرد کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ظفر اقبال کا تبادلہ لاہور اورمحمد افتخار فاروقی کا تبادلہ سکھر کردیا گیا۔