13دسمبرحکومت کے چل چلاؤ کا دن ہے، ن لیگ

November 28, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اب ہر احتجاج کرنے والے میں نوازشریف نظر آرہا ہے 13دسمبرحکومت کے چل چلاؤ کا دن ہے، جلسوں کی وجہ سے کوئی کورونا نہیں پھیل رہا،مریم نواز 30 نومبر کے جلسے میں ویڈیو لنک سے خطاب کرینگی عمران سیاست کو دشمنی میں لے گے ہیں،جتنی جلدی ممکن ہواس حکومت سے قوم کو گھر بھیجے گے،مطالبہ تھا کہ شہباز شریف کو دو ہفتوں کا پرول دیا جائے۔گذشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران شائد یہ سمجھتے تھے کہ میا ں نواز شریف میاں شہباز مریم نواز اور حمزہ شہباز کے خلاف جھوٹے اور جعلی مقدمات بنا کر انہیں جیلوں یں بند کردیں گے اور یہ پارٹی تقسیم کردیں گے یہ ان کی خام خیالی اور غلط فہمی ہے۔