فلسطین زندہ باد کانفرنس کا انعقاد

November 28, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی)تحریک لبیک یارسو ل اللہ کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ”فلسطین زندہ باد کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت الحاج میاں محمد شفیع جلالی نے کی۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا اجتماعی خود کشی کے مترادف ہے۔ فلسطین امت مسلمہ کے ریڈزونز میں سے ایک ریڈ زون ہے،کانفرنس میں ڈاکٹر آصف علی بلالی، مولانا ذوالفقار جلالی، مولانا محمد حناد رضا، حافظ محمد عمران کیلانی و دیگر نے شرکت کی۔