اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ہے،ڈی جی او پی سی

November 28, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب نائلہ باقر کی افریقہ سے آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد سے او پی سی کے دفتر جی -او- آر، ون میں ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی او پی سی نائلہ باقر نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ہے اور وہ بھاری زرمبادلہ بھیج کر اپنے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔