ورچوئل یونیورسٹی کا کورونا کے دوران تعلیمی پالیسی کا اعلان

November 28, 2020

لاہور(پ ر)ورچوئل یونیورسٹی نےکورونا کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کی پالیسی کا اعلان کر دیا۔ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے ایک اعلی سطح کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سمسٹر میں تمام تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ ورچوئل یونیورسٹی میں تمام ڈگری کلاسز بلا تاخیر منعقد ہوں گی۔ تمام امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔کسی بھی ڈگری پروگرام کا امتحان ملتوی نہیں کیا جائے گا۔