زرغون ہائوسنگ اسکیم کے تمام منصوبے تعطل کا شکار ہیں

November 28, 2020

کوئٹہ (سٹی ڈیسک) زرغون ہاؤسنگ اسکیم ویلفیئرایسوسی ایشن کے پریس ریلیز میں ایم پی اے مبین خان کو پارلیمانی سیکرٹری برائے اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور کیو ڈی بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان او رمتحرک منتخب نمائندے ہیں امید ہے کہ وہ زرغون ہاوسنگ اسکیم کو در پیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے پچھلے تین ماہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی سے کیو ڈی اے مسلسل رابطے میں ہیں اور خط وکتابت جاری ہے مگر جی ایم سوئی سدرن گیس ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور ابھی تک کیو ڈی اے کو ڈیمانڈ نوٹ جاری نہیں کیا گیا جبکہ دوسرے دو سرکاری اداروں نے پیسے بھی جمع کرا دئیے ہیں اور گیس لائن کا کام بھی شروع ہے۔جبکہ کیو ڈی کو کہا جا رہا ہے کہ کیس اپرول کے لیے ہیڈ آفس بھیجا ہوا ہے بیان میں کہا گیا کہ بجلی کے علاوہ کوئی بنیادی ضرورت اور سہولت ابھی تک زرغون ہاوسنگ کو مہیا نہیں کی گئی ہے ۔تمام ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔ ایسوسی ایشن کا وفد جلد ہی مبین خان سے ملاقات کر کے انہیں زرغون ہاوسنگ کے مسائل سے آگاہ کریگا۔