امراض گردہ کے علاج کیلئے سہولیات بڑھانے کی ضرورت ہے‘ڈاکٹرربابہ بلیدی

November 28, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امراض گردہ کے علاج معالجے کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے کوئٹہ میں قائم " بینیک "دیہی علاقوں میں ڈیلاسسز یونٹس کی فعالیت کے لئے تیکنیکی معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے یہ بات انہوں نے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرالوجی اینڈ یورولوجی کوئٹہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر کریم زرکون سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی اور ادارے کی مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ سرکاری سطح پر امراض گردہ کی تشخیص اور علاج و معالجہ کے لئے "بینیک " کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے تاہم اس انسٹی ٹیوٹ میں ابھی اصلاح و بہتری کی کافی گنجائش موجود ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس ادارے کو سرکاری سرپرستی میں چلنے والا ایک مثالی انسٹی ٹیوٹ بنایا جائےانہوںنے ہدایت کی سبی میں ڈائیلاسسز یونٹ کے قیام اور ڈی ایچ کیو ڈیرہ مراد جمالی میں ڈیلاسسز یونٹ کی فعالیت کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں بینیک کے سی ای او نے پارلیمانی سیکرٹری صحت کو بتایا کہ ڈی ایچ کیو ڈیرہ مراد جمالی میں دو سال سے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرالوجی کا ٹیکنیشن طبی تینیکی امور سرانجام دیتا رہا ہے ڈی ایچ کیو ڈیرہ مراد جمالی کے ایم ایس کو متعدد بار مقامی ٹیکنیشن کی تربیت کے لئے نامزدگی طلب کی گئی تاہم ایم ایس ڈیرہ مراد جمالی کی جانب سے کوئی رسپاونس نہیں دیا جارہا پارلیمانی سیکرٹری صحت نے اس ضمن میں ایم ایس ڈیرہ مراد جمالی کی عدم توجہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ڈی ایچ کیو ڈیرہ مراد جمالی سے مقامی ڈیلاسسز ٹیکنیشن کی تربیت کے لئے نامزدگی و سی ای او "بینیک" سے قریبی رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا کمشنر نصیر آباد ڈویژن نے پارلیمانی سیکرٹری صحت کو یقین دلایا کہ ڈی ایچ کیو ڈیرہ مراد جمالی میں ڈیلاسسز یونٹ کی فعالیت کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔