نذر محمد کلوانی مری نے ساری عمر عوام کی خدمت میں گزاری‘ بی این پی

November 28, 2020

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری ‘ضلع کوہلو کے صدر ملک گامن خان مری اور سینئرنائب صدر نوریز خان بلوچ نے بیان میں بلوچ قومی تحریک کے سابق جلاوطن رہنما ء و مری قبیلے کی معروف شخصیت وکیچ کے تاجر رہنما حاجی نذر محمد کلوانی مری کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ مرحوم نے پوری زندگی سرزمین اور اپنے لوگوں کے خدمات میں گزارتے ہوئے فلاحی سماجی ترقی و خوشحالی کی خاطر اجتماعی مفادات کو اولیت دیکر ایک محب وطن شخصیت کے روپ میں جو مقام پیدا کیا اس سے کوئی بھی ذی شعور انسان انکار نہیں کرسکتا ۔انہوں نے حاجی نذرمحمد کلوانی مری کے انتقال کو بلوچ قوم ،مری قبیلہ اور مکران کی تاجر برادری کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پر ہونے میں وقت لگے گا۔آخر میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ۔