ظاہر اچکزئی نصرالدین کاکڑ ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار

November 28, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں ژوب ڈویژن سے امیدوار ظاہر اچکزئی ایڈووکیٹ شکیل اور وکلاء پینل کے مشترکہ امیدوار نصرالدین کاکڑ ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے اس بات کا اعلان انہوں نے جمعہ کو شکیل اور وکلاء پینل کے رہنماوں علی احمد کرد ایڈووکیٹ، نصرالدین کاکڑ ایڈووکیٹ اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شکیل اور وکلاء پینل کے رہنما علی احمد کرد ایڈووکیٹ اور نصرالدین کاکڑایڈووکیٹ نے ظاہر اچکزئی ایڈووکیٹ کی جانب سے شکیل اور وکلاء پینل کے مشترکہ امیدوار نصرالدین کاکڑ کے حق میں دستبردار ہونے پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر اچکزئی ایڈووکیٹ کے دستبردار ہونے کے بعد ہمارے امیدواروں کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ قبل ازیں ظاہر اچکزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ ژوب ڈویژن سے بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے تاہم انہوں نے وکلاء کے وسیع تر مفاد میں ساتھی وکلاء سے صلاح و مشورے کے بعد 28 نومبر کو ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں شکیل اور وکلاء پینل کے مشترکہ امیدوار نصرالدین کاکڑایڈووکیٹ کے حق میں غیر مشروط طور پر دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے میں اور میرے ساتھی شکیل اور وکلاء پینل کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔