مقامی زکوٰہ کمیٹیوں کا قیام جلد عمل میں لایا جائے‘ ن لیگ

November 28, 2020

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ ‘ جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان ‘ آغا عمر شاہ ‘ جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال ‘ جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ ‘ طارق بٹ ایڈووکیٹ ‘ فرید ڈوگر ایڈووکیٹ ‘ ارباب اقبال ‘ ذاکر جان بنگلزئی ‘ شاہ مسعود کاکڑ ‘ صدر تحصیل کاریزات عطاء اللہ ودیگر نے بیان میں شہر میں گاڑیوں کی چوری کے بڑھتے واقعات پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی وہ صرف شریف شہریوں کو تلاشی کے بہانے گاڑیوں سے اتار کر ان کی تذلیل تک محدود ہوگئی انہوں نے آئی جی پولیس و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ اس جانب توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ زکوٰہ کمیٹیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے تین سال سے صوبے کے غریب افراد گزارہ الائونس سے محروم ہیں جو انہیں مقامی زکوٰہ کمیٹی کے توسط سے ملتا تھا انہوں نے کہا کہ غریب عوام کا گزارہ بھی اسی الائونس سے ہوتا تھا مگر حکومت نے غریبوں سے یہ حق بھی چھین لیا لہٰذا فوری طور پر مذکورہ الائونس جاری اور زکوٰۃ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔انہوں نے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورچیئر مین بی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ سپیرہ راغہ رروڈ کا کام جو2012سے بند ہے اور جس کی عدم تکمیل کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کو فوری مکمل کرایا جائے۔