نام نہاد قوم پرستوں نے پشتونوں کے سروں کا سودا کیا‘ جمعیت ن

November 28, 2020

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہاہے کہ نام نہاد پشتون قوم پرست نے ہمیشہ را،خاد اور موساد کے ایجنٹ کاکردار ادا کیا،ان جماعتوں نے ہمیشہ پشتونوں کے سروں کا سودا کیا ۔روس نے جب افغانستان پر یلغار کی تو ان جماعتوں نے روس کا ساتھ دیااورامریکہ بشمول نیٹو کی افغانستان پر یلغار کے دوران انہوں نے نے امریکہ کو نہ صرف خوش آمدید کہابلکہ فاٹا اور بلوچستان میں ڈرون حملوں کی دعوت بھی دی ۔انہوں نے کہا کہ اب نت نئی سازشوں اور پشتون قوم جت حقوق کے نام پر پورے ملک میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کردی ہے۔