سست ترین جانوروں کی ویڈیو وائرل

November 28, 2020


دنیا کے سست و کاہل ترین جانوروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مائیکل اینڈریس نامی فیس بک صارف نے دنیا بھر کے مختلف پالتو، آوارہ و جنگلی جانوروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی اس قدر سستی دکھا رہی ہے کہ سیڑھیوں سے لیٹے لیٹے اترنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ آوارہ کتا سپر مارکیٹ کا دروازہ ٹکرانے کے باوجود بھی اٹھنے کو تیار نہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چڑیا گھر میں قید ایک سفید بھالو گھسٹ گھسٹ کر آگے بڑھ رہا ہے لیکن اٹھ کر چل نہیں رہا۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کچھ جانوروں کو ان کے مالک یا ساتھی جانور زبردستی گھیسٹ رہے ہیں لیکن وہ اٹھنے تیار نہیں۔