مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

November 28, 2020

مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے ایک منٹ میں مکوں سے 62 کلے سپورٹنگ ٹارگٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے ماسٹر راشد نسیم کے ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق بھی کر دی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر راشد نسیم نے اپنا ریکارڈ بنایا۔

اس سے قبل سابقہ ریکارڈ 40 مرتبہ کے ٹارگٹ کو توڑنے کا تھا۔