نئی لگژری گاڑی شوروم کی دیوار سے جا ٹکرائی

November 28, 2020

بھارت میں ڈرائیور کی غفلت سے نئی اور مہنگی گاڑی شوروم کی دیوار سے ٹکرا گئی۔

گاڑیوں کے شو روم میں آزمائش کے دوران ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث کار سیدھی دیوار سے جاٹکرائی، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اس واقعے سے متعلق ویڈیو بھارتی کامیڈین اور اداکار سونل گروور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جسے اب تک تقریباً 10 لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔