ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی

November 28, 2020

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے کم ہوکر 94 ہزار 307 روپے ہے۔

ایسوی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 20 ڈالر کم ہوکر 1787 ڈالر فی اونس ہے۔