میکسویل نے دورانِ میچ کے ایل راہول سے معافی مانگی

November 28, 2020

آسٹریلین کھلاڑی گلین میکسویل نے دورانِ میچ بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین اور مقامی لیگ میں ان کے ساتھی کھلاڑی کے ایل راہول سے معافی مانگ لی۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں کینگزوز نے مہمان ٹیم کو 66 رنز سے شکست دے دوچار کیا تھا۔

اس میچ میں آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹسمین گلین میکس ویل نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیل کر ہوم ٹیم کو اسکور پر گرفت دلوائی تھی۔

دوسری جانب ایک روز قبل نیوزی لینڈ نے جمی نیشم کی برق رفتار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل اور نیوزی لینڈ کے جمی نیشم دونوں ہی آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں جس کے کپتان کے ایل راہول ہیں۔

رواں سیزن میں گنگز الیون پنجاب خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی تھی جبکہ اس دوران میکسویل اس ایونٹ میں ایک بھی چھکا نہیں لگا سکے تھے۔

میچ کے ایک روز بعد جمی نیشم نے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے گلین میکسویل کو ٹیگ کیا اور میم کے بارے میں لکھا کہ یہ بہت بہتر ہے۔

اس میم میں مشہورِ زمانہ پاکستانی فین کی میم پر کے ایل راہول کا چہرہ ایڈٹ کرکے لگایا ہوا تھا، جس میں کے ایل راہول افسردہ کھائی دے رہی۔

جمی نیشم کے تبصرے پر گلین میکسویل نے لکھا کہ میں دورانِ میچ کے ایل راہول سے معافی مانگ چکا ہوں۔