نیوزی لینڈ کا جوابی دورۂ پاکستان پر سنجیدگی سے غور

November 28, 2020

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کا جوابی دورہ کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے اگر پاکستان کا دورہ کیا تو یہ اس کا 18 سال بعد پہلا ٹور ہوگا۔

کیوی ٹیم نے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے تحت آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ پبلک افیئر کے منیجر رچرڈ بوک کے مطابق ٹیم کا دورہ پاکستان کنفرم ہے لیکن وینیوز پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نیوزی لینڈ کو پاکستان بھیجنے پر کھلے ذہن کے ساتھ سوچ رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کا آخری دورہ 2003ء میں کیا تھا جبکہ وہ 2018ء میں 2 ٹی20 میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرچکا ہے۔