لاہور: نک فالڈو گالف چیمپئن شپ ٹرائیلز، پرکھا اعجاز نے برتری حاصل کرلی

November 28, 2020


لاہور میں جاری نک فالڈو گالف چیمپین شپ کے تین روزہ ٹرائیلز میں مجموعی طور پر پرکھا اعجاز نے برتری حاصل کر لی ہے۔

نک فالڈو گالف چیمپئن شپ کے ٹرائیلز پی اے ایف اسکائی ویو گالف کورس پر مختلف ایج گروپس میں جاری ہیں۔

پاکستان کے 6 لڑکے اور لڑکیوں نے اگلے برس مارچ میں ویت نام میں ہونے والی نک فالڈو گولف چیمپین شپ میں شرکت کرنا ہے۔

ٹرائیلز کے دوسرے روز پرکھا اعجاز کو برتری حاصل ہوگئی ہے، انہیں انڈر21 میں بھی برتری حاصل ہے، دوسرے روز اُن کا اسکور گراس 67 رہا ۔

انڈر-16 گرلز میں حمنہ امجد کو برتری حاصل ہے، اُن کا دوسرے روز بھی 77 گراس اسکور رہا۔

بوائزانڈر-16 میں یاشل شاہ بوائز انڈر-18 میں دامل عطاء اللّٰہ اور انڈر-21 میں نعمان الیاس ٹاپ پر ہیں۔