ٹریفک حادثات اور واقعات میں 5 افراد جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

November 29, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار 28سالہ ساجد جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ، طارق روڈ لبرٹی سگنل کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 27سالہ خاتون زرین زوجہ پیر بخش جاں بحق ہوگئی ، نیو کراچی میں ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار سید توقیر احمد زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال پہنچایا گیا، زخمی اہلکار ضلع ویسٹ میں تعینات ہے،علاوہ ازیں بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب چھت سے گر کر 60سالہ انور زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دوران علاج اس نےدم توڑ دیا ، ، ابراہیم حیدری کے علاقے جام گوٹھ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے،پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا۔میٹھادار کامل گلی صرافہ بازار کے قریب سے 65 برس کے شخص کی لاش ملی، پولیس نے لاش کوسول اسپتال منتقل کیا۔لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا۔