فیکٹری مالک اور سانھی کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ، دیگر سامان برآمد

November 29, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نےاسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بناتے ہوئے2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے مین شاہراہ پاکستان لیاری ندی پُل کے اوپر واردات کی،ملزمان فیکٹری مالک فیصل اور اس کے کاروباری شراکت دار عمیر سے اسلحے کے زور پر نقد رقم، موبائیل فونز ، والٹ ATM کارڈز وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے،گشت پر مامور پولیس موبائل نے تعاقب کے بعد مُلزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سےچھینی گئی نقدی اور دیگر اشیا برآمد کرلی،ملزمان کی شناخت فہیم اللہ اور حسیم خان کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری شُدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے، موٹر سائیکل تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے سے 11 نومبر کو چوری کی گئی تھی۔