سانحہ بلدیہ، فیکٹری مالکان کیخلاف ایک کروڑ چھیالیس لاکھ روپے کا دعویٰ

November 29, 2020

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر ) سانحہ بلدیہ فیکٹری میں آتشزدگی کے وقت ہنگامی اخراج کا راستہ اورحفاظتی اقدامات نہ رکھنے کے حوالے سے فیکٹری مالکان کے خلاف ایک کروڑچھیالیس لاکھ روپے کا دعویٰ دائرکر د یا گیا ۔ یہ دعویٰ ڈ سٹر کٹ ا ینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والی نسرین ناز کی بچیوں کی جانب سے دائرکیاگیا ہے۔ درخواست میں فیکٹری میں ہنگامی اخراج کا راستہ اورحفاظتی اقدامات نہ رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ فیکٹری مالکان اورمتعلقہ محکمہ حادثے کا ذمہ دار ہے۔ د ر خواست میں مز ید بتا یا گیا ہے کہ آتشزدگی میں جا ں بحق نسرین نازفیکٹری میں مشین آپریٹر تھی اورآٹھ سالہ مقدس اوربارہ سالہ زینب کی وا حدکفیل تھیں،فیکٹری مالکان اور متعلقہ محکمہ حادثے کے ذمہ دار ہیں۔ درخواست گزارکے وکیل عثمان فاروق نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ نسرین نازکی بچیوں کی کفالت کیلئے ایک کروڑچھیالیس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔