شراب اسمگلنگ کیس، کسٹم حکام کو جیل میں ملزم سے تفتیش کرنے کی اجازت

November 29, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسپیشل کسٹم کورٹ کی عدالت نے سفارتی استثنیٰ کی آڑمیں غیرملکی شراب اسمگل کرنے میں ملوث ملزم شہزاد امین سے جیل میں تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی، ملزم کے حوالے سے کسٹم حکام کو سنسنسی خیز ا نکشا فا ت ملنے کے بعد عدالت میں در خواست دا ئر کی گئی تھی،ہفتہ کے روزا سپیشل کسٹم کورٹ میں سفارتی استثنیٰ کی آڑمیں غیرملکی شراب اسمگل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی،اس موقع پرشراب اسمگلنگ کیس کے کسٹم تفتیشی ا فسر نے عدالت کوبتایا میسرزسلیم سنز کے شہزادہ امین کیس کا اہم ملزم ہے اور وہ عدالتی ر یما نڈ پر جیل میں ہے، اسکے پورٹ قاسم پرایک کنٹینر سے چھ ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔ ملزم سے تفتیش کرکے ا سکے نیٹ ورک کے دیگر کرداروں کو گرفتار کرنا ہے۔