پنوعاقل: خاتون اور دو بچے گڈز ٹرین کے نیچے آکر شدید زخمی

November 29, 2020

پنوعاقل (نامہ نگار)پنوعا قل اسٹیشن کے قریب گھر یو انڈ ھڑ ریلوے گیٹ پر خاتون اور دو بچے پنجاب سے کراچی جا نے والی گڈز ٹرین کے نیچے آکر شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری پر تعلقہ اسپتال منتقل کرد یا گیا۔ اسپتال ذرا ئع کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حالت تشویشناک ہو نے پر تینوں کو سکھرا سپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے بچوں سمیت خو دکشی کر نے کی کوشش کی ہے آخری اطلاع آنے تک زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔