سردی بڑھنے سے گیس کی لود شیڈنگ، صارفین کو مشکلات

November 29, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میںگیس بحران پیدا ہو گیا، سوئی ناردرن نےگیس پریشر ڈاؤن کرنا شروع کر دیا ہےپریشر کم ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے سوئی ناردرن کو صارفین تک گیس سپلائی میں دشواری کا سامنا ہے۔سسٹم کا پریشر ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کمپنی نے شہر بھر میں سپلائی میں نمایاں کمی کر دی ہے24گھنٹے کے دوران صرف 6 گھنٹے صارفین کوگیس سپلائی دی جا رہی ہے تاہم اس کے باوجود پریشر نہ ہونے کے برابر ہے،گیس قلت کی وجہ سے صارفین لکڑیاں اورایل پی جی سلنڈرکا استعمال کرنے پر مجبور ہیں، سوئی ناردرن کی جانب سے سسٹم میں ایل این جی کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاہم اس کے باوجود سسٹم میں بہتری نہیں ہوسکی۔سوئی ناردرن کے ترجمان نے کہا ہے کہ گیس کی سپلائی اور پریشر معمول کے مطابق ہے۔