پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

November 29, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے دفترکے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔پیر سےصبح 11سے دوپہر2 بجے تک افسران سے ملا جا سکےگا۔ جمعہ والے دن دفتری اوقات ساڑھے10 بجے سے ساڑھے12 تک ہوں گے ۔پی ایچ اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر دفترکے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں ۔