پنجاب یونیورسٹی کامخصوص طلبہ کے علاوہ ہاسٹلز خالی کرنےکے احکامات

November 29, 2020

لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی نے نئی پالیسی کے بعد مخصوص طلبہ کے علاوہ باقی طلبہ کو ہاسٹل خالی کرنے کے احکامات دےدیئے ۔ طلبہ کو آج شام تک ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایات کیں گئیں ہیں ۔ پنجاب یونیورسٹی چئیرمین ہال کونسل کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام وارڈنز کو ہاسٹلز خالی کرنے کا کہا گیا ہے کہ ہاسٹل میں صرف مخصوص طلبہ کو رہنے کی اجازت دی جائے گی ۔ایم فل ۔پی ایچ ڈی ۔ گلگت بلتستان۔ فاٹا کے علاقوں کے طلبہ کو رہنے کی اجازت دی جائے گی ۔اس وقت 28 سو طلبہ ہاسٹل میں مقیم تھے ۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے مطابق صرف پانچ سو سے 6 سو طلبہ رہائش رکھ سکیں گے ۔ آج کے روز باقی طلبہ سے ہاسٹل خالی کروا لیے جائیں گے۔ایک کمرے میں صرف ایک طالب علم ہی رہے سکے گا ۔