کورونا سے تعلیمی اداروں کودرپیش مشکلات کا مکمل ادراک ہے، راجہ بشارت

November 29, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی)صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت سے سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ملاقات ، وفد کی قیادت صدر میاں رضاء الرحمن نے کی۔ ملاقات میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل و مشکلات پرگفتگو کی گئی۔ وفد نے راجہ بشارت کو نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔وزیرقانون نے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل فوری حل کروانےکی یقین دہانی کروائی۔ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ فروغ تعلیم حکومت کا ویژن ہے ، پرائیویٹ سیکٹر کی فروغ تعلیم کے لئےخدمات قابل تحسین ہیں۔انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکول ریگولیٹر ی اتھارٹی ایکٹ 2020 قانون سازی سے پہلے نجی سکولز کو اعتماد میں لیا جائے،کورونا سے تعلیمی اداروں کودرپیش مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔