انتخابی نتائج میں تاخیرپر تحریک اساتذہ کا دھرنا

November 29, 2020

لاہور(خبر نگار) کالج اساتذہ کی نمائندہ تنظیم پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسویسی ایشن کے انتخابی نتائج جاری کیے جانے کے متعلق تنازعہ زور پکڑ گیا۔ اساتذہ کے دوگرپوں اتحاد اساتذہ اور تحریک اساتذہ کے مابین ووٹوں کی گنتی اور انتخابات کے نتائج کے اعلان کے حوالے سے معاملات پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ تحریک اساتذہ کے حکام نے مطالبہ کیا کہ انتخابی نتائج کا فوری اعلان کیا جائے۔ جبکہ اتحاد اساتذہ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جن قواعد کے تحت نتائج کا اعلان کیے جانا گروپوں کے مابین طے پایا تھا۔ تحریک اساتذہ اس سے انحراف کر رہی ہے۔ نتائج میں تاخیر پر تحریک اساتذہ نے الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا بھی دیا۔ تحریک اساتذہ کے صدارتی امیدوار طارق کلیم نےنےکہا کہ 17 روز گزرنے کے باوجود انتخابی نتائج فراہم نہیں کررہے۔ جبکہ اتحاد اساتذہ نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج کے اعلان ووٹوں کی گنتی اور انتخابات پر تحفظات کے لیے انتخابات میں شمولیت کرنے والے گروپوں کے اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جانی تھی ۔ کمیٹی تشکیل نہ دیے جانے سے نتائج تاخیر کا شکار ہیں واضح رہے پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات 11 نومبر کو منعقد ہوئے تھے۔