سٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی وارداتیں،متعدد موبائل، دو موٹرسائیکل چھین لئے گئے

November 29, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں، 13موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ بنی کوعامر سلطان نے بتایا کہ اپنے موٹر سائیکل نمبرآرآئی آر 4081 ہندا125پرحنان مسجد والی گلی پہنچا تو اچانک3نا معلوم افراد آگئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موٹر سائیکل، موبائل اور 4ہزار چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ سول لائن کو جنید احمد نواز نے بتایا کہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر میرا موبائل اور20ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو سید عاطف شاہ نے بتایا کہ میں گھر جا رہا تھا کہ 3 نامعلوم مسلح ملزماناسلحہ کینوک مجھ سے2موبائل فون ،52ہزار 300روپے اور میرا موٹر سائیکل نمبر آرآئی این-4626 چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ سٹی کو بشریٰ نے بتایا کہ کیانی مارکیٹ میں دوران شاپنگ نامعلوم عورت میرا پرس چوری کرکے لے گئی جس میں 13ہزار روپے تھے۔تھانہ گنج منڈی کو ابن محمداظہرنے بتایاکہ نامعلوم چورنےمیر ی جیب سے میرا موبائل اور 3ہزار روپے چوری کر لئے۔تھانہ وارث خان کو محمد عبداللہ نے بتایا کہ میرے گھر سے میرا موبائل اور لیپ ٹاپ نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا۔تھانہ وارث خان کو امجد شہاب نے بتایا کہنظیربھٹوہسپتال سے میڈیسن لے رہا تھاکہ میری جیب سے میرا موبائل اور 11ہزار300روپے کوئی چوری کر کے لے گیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو رضا مجید نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کرفرار ہو گیا۔ تھانہ صادق آبادکو ارباب نے بتایاکہایک نا معلوم شخص میرے گھر آیا اور کہا کہ میں دم کرتا ہو ں جس نے میری والدہ اورہمشیرہ پر دم کیا جس سے وہ ماؤف ہوگئیں اور وہ نا معلوم ملزم گھر سے موبائل چوری کر کے لے گیا۔تھانہ صادق آبادکو محمد ارشد نے بتایاکہ نا معلوم چور گھرکے تالے توڑکرہار کانٹے، 2 انگوٹھیاں،50ہزار روپے اور ایک موبائل چوری کر کے لے گیا۔تھانہ صادق آبادکو عرفان نے بتایا کہ نامعلوم چورمیری سیمنٹ ایجنسی کے تالے توڑ کر دراز سے 12ہزار روپے چوری کر کے لے گیا۔تھانہ کینٹ کو مدثر رزاق نے بتایا کہ میرا موبائل نامعلوم شخص نے چوری کر لیا۔تھانہ کینٹ کو سید سلیمان عباس نے بتایاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ نصیرآبادکو اسد بلال نے بتایا کہ اوبررائیڈ کاڈرائیور مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ ریس کورس کو حفصہ بتول نے بتایاکہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار میرا پرس چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ مورگاہ کوشاہد محمود نے بتایا کہ میرے گھر سے میرے ملازم محمد طفیل نے سونا کلمالیتی4لاکھ روپے اور نقدی20ہزار روپے اور فارن کرنسی4ہزارپاؤنڈ اور 6سوڈالر چوری کر لئے۔تھانہ صدربیرونی کو خالدہ بی بی نے بتایا گزشتہ رات نامعلوم چور میرے گھر کے مین دروازے کا کنڈا توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے، ایک طلائی انگوٹھی،دو طلائی کانٹے ،ایک زنانہ طلائی انگوٹھی اور کچھ جوڑے کپڑے ان سلے زنانہ مردانہ مالیت تقریباً 80ہزارروپے، ہزار پرائز بانڈ مالیت 40ہزار ہزار جو کہ آئندہ ماہ میری بیٹی اور بیٹے کی شادی کیلئے گھر میں پڑے ہوئے تھے چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس کومنیر افسر نےبتایا کہ نامعلوم چور نےکیپس اکیڈمی کی پارکنگ سے میری گاڑی ایچ زیڈ-562 چوری کرلی۔ تھانہ نون کواسامہ وقار نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر سے لیپ ٹاپ اور نقدی ودیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ سہالہ پولیس کوروات کے محمد وقاص نےبتایا کہ تین نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار مجھ سے سات لاکھ ستاسی ہزاروپے چھین کرلے گئے۔