43سماج دشمن پکڑے گئے، اسلحہ بھی برآمد

November 29, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) جڑواں شہروں سے43سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے 7جرائم پیشہ عناصرکوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1230 گرام چرس اور25لٹر شراب برآمد کرلی۔راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔تھانہ صادق آباد پولیس نے شیشہ نوشی کرنے والے 3ملزموں کو گرفتارکرکے حقے، حقہ فلیورز اور دیگرمتعلقہ سامان برآمد کرلیا۔ وارث خان پولیس نے 15کی کال پر آتش بازی کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ مندرہ پولیس نےنقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزموں سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ رتہ امرال پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول وڈیزل فروخت کرنے والے 4ملزموں کو پکڑ لیا۔وفا قی پولیس نے بھی 12جر ائم پیشہ عنا صر سے چرس ، ہیر وئن ، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔اسلام آبادپولیس نے سپیشل چیکنگ کے دوران پانچ ملزموں کوگرفتارکرکے6 پسٹل ،آدھ کلوہیروئن اورپیٹربرآمدکرلیا۔