گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب برآمد

November 29, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیرودھائی پولیس نےشراب سپلائر کوگرفتار کرکےشراب کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ۔ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کےدوران گاڑی کو روک کرچیک کیا،چیکنگ کے دوران گاڑی سے شراب برآمد ہونے پر کامران کوگرفتار کرلیا گیاجبکہ دوملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،گرفتارملزم کے قبضہ سے برآمدہونے والی 720لٹر شراب اورزیر استعمال گاڑی کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔