ملازمت کا جھانسہ دے کر دس لاکھ ہتھیا لئے گئے

November 29, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شہری کو ایف آئی اے میں ملازمت کا جھانسہ دے کر دس لاکھ روپے ہتھیا لئے گئے۔ حسنین شفقت نے تھانہ ویمن اسلام آباد کوبتایاکہ توقیر محمود نے ایف آئی اے میں ملازمت دلانے کیلئے دس لاکھ روپے لئے مگر ملازمت نہ دلا سکا۔ میں نے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے اپنی بیوی کے نام کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔ پولیس نے توقیر اور اس کی بیوی صاعقہ کے خلاف تھانہ ویمن میں مقدمہ درج کر لیا۔