ملک آئینی بالادستی نہ ہونےسے مسائل کا شکار ہے‘ جمعیت ن

November 29, 2020

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہونے سے سیاسی اور معاشی نظام عدم استحکام کا شکار ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیےحکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی ناگزیر ہےان خیالات کااظہار انہوں نے صادق آباد میں صحافیوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہاکہ بحرانوں سے نجات صرف چہرے کی تبدیلی سے نہیں بلکہ نظام بدلنے سے ہی مل سکتی ہے فرسودہ نظام میں رہزنوں اور رہبروں کے درمیان تمیز ختم ہو چکی ہے قوم کو جھوٹ اور فریب کے نعروں سے ورغلایا گیا نادیدہ قوتیں شروع سے ہی 18ویں ترمیم کی مخالف ہیں اس لیے ترمیم واپس لینے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔