کوئٹہ میں مہنگائی، سبزی غریب کی پہنچ سے دور

November 29, 2020

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں مہنگائی کی لہر برقرار ہے، جہاں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چُھونے کی وجہ سے یہ غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں نئے آلو کی قیمت 10 روپے کے اضافے بعد 80 روپےفی کلو ہوگئی جبکہ پیاز کی قیمت 10روپے کے مزید اضافے کے بعد 70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

شملہ مرچ کی قیمت میں 80 روپےفی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شملہ مرچ کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کوئٹہ میں لہسن کی قیمت میں بھی 40 روپے فی کلو کاآضافہ ہوا ہے اور اس کے بعد لہسن 200 روپےکلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔