مونگے کی چٹانیں سفید ہونے کی خبر پہلی بار پاکستان سے سامنے آئی

November 29, 2020

موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے ماحولیاتی تبدیلی، سمندر کے بڑھتے درجہ حرارت اور صنعتی سرگرمیوں نے زیرِ سمندر زندگی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

آبی حیات کا مسکن مونگے کی چٹانیں سفید ہونے کی خبر پہلی بار پاکستان سے سامنے آئی ہے، ماہر غوطہ خور خزر شریف جنہوں نے سفید مونگے کی چٹانوں کو فلمایا اور اس سنجیدہ ماحولیاتی مسلہ کو اجاگر کیا۔

خزر شریف نے سفید دم توڑتے مونگوں کی چٹانوں کے حوالے سے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کی ہے۔

اس انٹرویو میں دکھائی جانے والی ویڈیوز زیر سمندر پاکستان کی ہیں اور خرز نے خصوصی طور پر جیو نیوز سے شئیر کی ہیں۔