آج سندھ میں کورونا وائرس کے 1419 مریضوں کی تشخیص، 13 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

November 29, 2020

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 10081 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 1419 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کہا کہ صوبے میں ابتک کورونا کے 1961855 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ابتک 173014 کیسز ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 764 مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد اس مرض سے نجات پانے والوں کی تعداد 151529 ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کورونا کے باعث مزید 13 مریض انتقال کرگئے، اس طرح صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2924 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت 18561 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 17777 مریض گھروں اور 14 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرِ علاج ہیں اور مختلف اسپتالوں میں 770 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا متاثرہ 685 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اسوقت کورونا کے 61 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1419 کورونا کیسز میں سے 1132 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

ضلع جنوبی کراچی میں 356 ، ضلع شرقی میں 324، ضلع وسطی میں 132، کورنگی میں 118، ضلع غربی 123 اور ملیر میں 79 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

جبکہ دیگر اضلاع میں حیدرآباد 100، شہید بینظیر آباد 31، ٹنڈو محمد خان 27، جام شورو 17، مٹیاری 15 سکھر اور گھوٹکی میں 11 - 11، میرپور خاص اور ٹنڈو الہٰ یار میں میں 10- 10، لاڑکانہ اور ٹھٹھہ میں 6 - 6، سجاول 4، نوشہروفیروز ، سانگھڑ اور عمرکوٹ میں 2 - 2، بدین، دادو، قمبر، کشمور اور شکارپور میں ایک ایک مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

انھوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ہمیں اپنی پناہ میں رکھے۔