پیپلز پارٹی نے 5 دہائیوں تک آمروں کے خلاف جنگ لڑی، بلاول بھٹو

November 29, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جلسہ سے پہلے گرفتاریوں اور تشدد نے ثابت کردیا کہ سلیکٹڈ حکومت درحقیقت آمریت کا جیتا جاگتا نمونہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے 5 دہائیاں آمروں کے خلاف جنگ لڑی ہے، اور لوگوں کی غیرمتزلزل حمایت سے آمروں کو شکست سے ہمکنار بھی کیا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کل ملتان میں یوم تاسیس کے جلسہ میں پی ڈی ایم کی پوری قیادت کو مدعو کیا ہے۔ ہر کارکن سلیکٹڈ حکومت اور اس کی متعصب انتظامیہ کے ہتھکنڈوں کے باوجود پنڈال پہنچے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری ملتان کے عظیم الشان جلسہ عام میں میری نمائندگی کریں گی اور جلسہ عام میں پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں کا استقبال کریں گی۔