سکھر کے قریب وین الٹنے سے 11 افراد جاں بحق

November 30, 2020

قومی شاہراہ پر سکھر کے قریب وین الٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق وین رحیم یار خان سے کراچی جارہی تھی، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مسمات حنا، اران، ٹینا، نور فاطمہ، رضوان، لائبہ، طاہرہ، رحمان، یعقوب، روبینہ، شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ارشد، یعقوب، شیراز، سجاد اور مہک سمیت دیگر شامل ہیں، دیگر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آنے پر مرہم پٹی کرکے فارغ کردیا گیا۔