رمیز راجہ کا بانو قدسیہ کی 92 ویں سالگرہ پر ان کے گھر کی لائٹس توڑنے کا اعتراف

November 30, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ناول نگار بانو قدسیہ کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر کی ٹیوب لائٹس توڑنے کا اعتراف کرلیا۔پاکستان کرکٹر ٹیم کے سابق کھلاڑی و معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشہور افسانہ نگار بانو قدسیہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لائٹس توڑنے کا اعتراف کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بانو کی 92 ویں سالگرہ پر گوگل کی جانب سے ان کا ڈوڈل شائع کرنا ایک اعزاز ہے۔رمیز راجہ نے اپنے مداحوں و ٹوئٹر صارفین کو بتایا کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے کہ بچپن میں ہم کرکٹ کھیلتے ہوئے ان کے گھر کی ٹیوب لائٹس توڑ دیتے تھے اور لیکن بانو ہماری سرزنش کرنے کے بجائے ہمیں محبت سے دیکھتی تھی اور پوچھتی تھی کہ کیا ہم ٹھیک ہیں‘۔خیال رہے کہ اردو ادب کی شاہکار تصانیف راجہ گدھ اور دیگر کی مصنفہ مشہور ناول نویس، افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار بانو قدسیہ کا92واں جنم دن منایا گیا، وہ 1928میں فیروز پور بھارت میں پیدا ہوئی تھی اور اسی مناسبت سے گوگل نے ان کی سالگرہ پراپنا ڈوڈل بانو قدسیہ سے منسوب کیا ۔