ثناء خان کی تصاویر پر شوہر مفتی انس کا اظہار محبت

November 30, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں ر شتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بولی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان کی نئی تصویروں پر ان کے شوہر نے ان سے اظہارِ محبت کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثناءخان نے اپنی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے سبز رنگ کا خوبصورت غرارہ زیب تن کیا ہوا ہے اور اس کے ساتھ ہی حسین زیور بھی پہنا ہوا ہے۔ثناءخان کے مہندی لگے ہاتھ اور چہرے پر موجود ان کی خاص مسکراہٹ ان کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔بولی وڈ کی سابقہ اداکارہ نے ہر چیز کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’الحمدللّٰہ‘۔ثناءخان کی تصویروں کو جہاں بڑی تعداد میں ان کے مداح پسند کر رہے ہیں تو وہیں سابقہ اداکارہ کے شوہر مفتی انس بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔مفتی انس نے اہلیہ کی دلکش تصویروں پر کمنٹ سیکشن میں دل والے ایموجیز بناکر ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ثناءخان نے صرف 22گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویریں شیئر کی ہیں جن پر اب تک 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان نے حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاریں گی۔ثناءخان کی مشہور بولی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبےٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔