سوشل میڈیا پر فالوورز، لائیکس اور کمنٹس خریدے جاتے ہیں، انعم تنویر

November 30, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ انعم تنویر نے انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز حاصل کرنے کا راز بتا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا کے حوالےسے کہا کہ یہ صرف ایک دھوکا ہے۔اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیاپرٔ فالوورز، لائیکس اور کمنٹس خریدے جاتے ہیں۔انعم تنویر نے بتایا کہ ڈراموں کے منجھے ہوئے اداکار فیصل قریشی کے مقابلے میں کوئی بھی نئی لڑکی کے لاکھوں اور کروڑوں فالوورز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل قریشی نے شو بز انڈسٹری کو 50 سال دیئے ہیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ فیصل قریشی نے بہت زبردست کیریئر گزارا ہے لیکن سوشل میڈیا پر وہ فنکار زیادہ مقبول ہیں جن کو ڈراموں اور فلموں میں کام نہیں ملتا لیکن وہ سوشل میڈیا اسٹار ضرور بن جاتے ہیں۔دوسری جانب ادکارہ انعم تنویر نے کہاکہ فنکار تخلیقی ذہن کا مالک ہوتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے وزن پر توجہ دی اور کافی حد تک کم کیا ہے۔انعم تنویر نے بتایا کہ میرے والدین بھی مجھ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ اداکارہ بننا تھا تو اعلیٰ تعلیم کیوں حاصل کی۔انہوں نے اس حوالے سے بتا کہ میں نے ابتدا میں ملازمت بھی کی، ایک یونیورسٹی میں پڑھایا لیکن مجھے بچپن سے اداکاری کا جنون تھا اس لیے والدین کی مرضی کے خلاف شوبز جوائن کیا۔انعم تنویر نے بتایا کہ مجھے اب تک کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے فلم چھلاوا میں مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن میں ایسے کردار قبول نہیں کرتی جس میں اداکاری کا مارجن کم ہو۔اداکارہ نے اپنی خوائش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایکشن فلم میں کام کرنے کی خواہش ہے۔