حکومت کے تھیٹرز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات پر فنکاروں کا شدید ردعمل

November 30, 2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے لاہور کے تمام تھیٹرز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس پر فنکاروں اور پروڈیوسرز نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی ہدایت پر اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور شہر میں رات 10 بجے کے بعد کسی بھی تھیٹر کو کھلا رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومتی اعلامیے کے مطابق خلاف ورزی پر تھیٹر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس بارے میں فنکاروں اور پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلہ ہمارے معاشی قتل کے مترادف ہے کیونکہ8بجے ڈرامہ شروع کرنا کسی طرح بھی ممکن نہیں ہے۔