مائیک ٹائیسن کی باکسنگ میں واپسی، پہلا مقابلہ ڈرا ہوگیا

November 30, 2020

لاس اینجلس (جنگن یوز) دنیائے باکسنگ پر راج کرنے والے 54 سالہ مائیک ٹائیسن کا رِنگ میں واپسی کے بعد کھیلا جانے والا پہلا مقابلہ برابر رہا ہے جس میں ان کے مد مقابل 51 سالہ روئے جونز تھے۔ 2005 میں ریٹائرمنٹ کے 15 سال بعد ٹائیسن کی باکسنگ رنگ میں واپسی ہوئی۔ ٹائیسن نے اعتراف کیا کہ وہ سمجھ رہے تھے کہ وہ یہ مقابلہ جیت جائیں گے، تاہم وہ اس نتیجے سے خوش ہیں، شائقین بھی اس سے خوش ہونگے۔