بگ بیش کیلئے عماد وسیم کو میلبورن سے معاہدہ کی پیشکش

November 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) توقع ہے کہ پاکستانی آل رائونڈر عماد وسیم پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی ملنے کے بعد آسٹریلوی بگ بیش میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ عماد وسیم کوملیبورن کی ٹیم نے معاہدے کی پیشکش کی ہے۔ عماد وسیم نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس سے قبل وہ انگلش کاونٹی ناٹنگھم شائر کی جانب سے انگلش بلاسٹ میں شرکت کر چکے ہیں۔