یونس سے زیادہ محنتی کھلاڑی نہیں دیکھا، سرفراز، رول ماڈل ہیں، اظہر علی

November 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے سالگرہ کے موقع پر مبارک دینے پر اپنے پرستاروں اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ماضی کے عظیم بیٹسمین یونس خان کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر نیوزی لینڈ میں موجود قومی کھلاڑیوں نے پیغامات کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ یونس خان سے زیادہ محنتی شخص آج تک نہیں دیکھا۔ یونس خان سمیت پوری پاکستانی ٹیم آئسولیشن میں ہے اس لئے سالگرہ کی کوئی تقریب منعقد نہ ہوسکی۔ شان مسعود نے کہا کہ یونس خان سے بہت متاثر ہوں۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ جب ڈیبیو کیا تو یونس خان ہماری ٹیم میں موجود تھے۔ اظہر علی نے کہا کہ یونس خان ایک عظیم رول ماڈل ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یونس خان سے بہت کچھ سیکھا اور اب بھی سیکھ رہے ہیں۔