طاہر نے گھڑ دوڑ جیت لیں

November 30, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ریس کورس میں اتوار کو ہونے والی شاہ مردان شاہ میموریل گھڑ دوڑ رائل رین سم کے سوار طاہر عباس نے جیت لی، لاہور سے تعلق رکھنے والے طاہر عباس نے بابا جانی پر رانا محمد اشرف میموریل کپ ریس بھی جیتی اور فتح کی ڈبل مکمل کی، مرادان شاہ کپ کے اختتام پر پیر صدر الدین شاہ نے انعامات تقسیم کئے، تجربے کار سوار مجاہد علی نے ویل وشر اور رسکی پر جیت کی ڈبل مکمل کیبالم بھائی پر رمضان اور ٹورنٹ پر صفدر حسین نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔